لاہور:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سے آنے والی ہواؤں کے باعث لاہور میں آلودگی بڑھتی رہتی ہے، لیکن اس بار پچھلے سال کی طرح تشویشناک اسموگ کی صورتحال نہیں ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ اسموگ کے بننے کی بنیادی وجہ ہے، اور خودساختہ ماہرین کی بعض رائے حقیقت کے مطابق نہیں ہوتیں۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں ایئر کوالٹی مانیٹرنگ رومز قائم ہیں جو فضائی آلودگی کی نگرانی کر رہے ہیں۔
سینئر وزیر نے شہریوں کو یقین دلایا کہ حکومت فضائی آلودگی کے حوالے سے مستقل نگرانی اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ صحت اور ماحول کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔




