پاکستان
Trending

افغانستان میں بچ جانے والا امریکی اسلحہ دہشت گردوں کی ڈھال بن گیا، سی این این کی تصدیق

 

اسلام آباد : امریکی ٹی وی سی این این (CNN) نے پاکستان کے ان خدشات کو درست قرار دے دیا ہے جن میں مسلسل یہ کہا جا رہا تھا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد وہاں رہ جانے والا جدید ترین اسلحہ دہشت گرد تنظیموں کے ہاتھ لگ چکا ہے۔ اس انکشاف نے خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
ہتھیاروں کی مقدار: سابق امریکی انسپکٹر جنرل برائے افغانستان ری کنسٹرکشن (SIGAR) جان سوپکو کے مطابق، تقریباً 3 لاکھ امریکی ہتھیار افغانستان میں رہ گئے تھے۔ یہ اسلحہ سابق افغان فوج کو دفاع کے لیے دیا گیا تھا، مگر انخلا کے بعد یہ دہشت گردوں کی عسکری صلاحیت میں اضافے کا سبب بن گیا۔
رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے جنگجوؤں نے جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں جدید امریکی ساختہ رائفلز، مشین گنز اور سنائپر ہتھیاروں سے حملے کیے۔ سی این این کے مطابق، دہشت گردوں کی ان جدید ہتھیاروں تک رسائی نے نہ صرف پاکستان بلکہ چین اور ایران کے لیے بھی ایک سنگین سکیورٹی چیلنج پیدا کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جدید امریکی اسلحہ اب خطے کی مجموعی سلامتی کے لیے ایک "ٹائم بم” کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button