پاکستان
Trending

امریکا کی ترجیح اب پاکستان، بھارت خطے میں اثر و رسوخ کھو رہا ہے: دی ڈپلومیٹ

 

اسلام آباد: بین الاقوامی جریدے "دی ڈپلومیٹ” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے جنوبی ایشیا سے متعلق اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی ہے، اور اب اس کی ترجیح بھارت کی بجائے پاکستان بنتا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سنجیدہ خارجہ پالیسی اور فوجی قیادت کی مؤثر سفارتکاری نے عالمی سطح پر مثبت تاثر پیدا کیا ہے، جس کے باعث امریکا پاکستان کو خطے میں اہم پارٹنر کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کی امن کی پیشکش کو مسترد کیا اور بلوچستان میں خفیہ مداخلت کے ذریعے صورتحال کو مزید خراب کیا۔ بھارتی ایجنسیوں پر ٹارگٹ کلنگ کی مہم چلانے کے الزامات بھی رپورٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔

 

دی ڈپلومیٹ کے مطابق مئی 2025 میں پاک بھارت تنازع اتنا سنگین ہو گیا تھا کہ ایٹمی تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا، تاہم امریکا نے مداخلت کر کے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کرائی۔

 

رپورٹ کے مطابق بھارت کا مذاکرات سے انکار اور سیاسی ہٹ دھرمی واشنگٹن کے لیے بھی تشویش کا باعث بنی ہے۔ دوسری طرف پاکستان کے ساتھ بڑھتے تعلقات امریکا کے لیے باہمی مفادات کے تحفظ کی نئی راہیں کھول رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button