پاکستان
Trending

کراچی میں بایو گیس بسوں کا منصوبہ شروع، ماحول دوست اور جدید بسیں فراہم کی جائیں گی

کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے لیے بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

شرجیل میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں موجودہ اور مستقبل کے ٹرانسپورٹ منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی ملاقات میں شریک تھے۔

سینیئر وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ پاکستان میں پہلی بار بایو گیس بسیں چلانے جا رہی ہے، جو ماحول دوست ہونے کے ساتھ جدید آئی ٹی ایس (Intelligent Transport System) سے بھی لیس ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف مسافروں کو بہتر سہولیات ملیں گی بلکہ کراچی میں ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔

شرجیل میمن نے مزید بتایا کہ بایو گیس پلانٹ کے منصوبے پر کام جلد شروع کیا جائے گا، اور یہ اقدامات شہر میں پائیدار اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button