پاکستان
Trending

ہنگور ڈے پر پاک بحریہ کی بہادری اور ملکی سرحدوں کی مضبوطی کا اعادہ: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

 

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ 1971 میں پاک بحریہ دشمن کے لیے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی یہ ملکی بحری سرحدوں پر ایک ناقابل تسخیر قوت کے طور پر موجود ہے۔

پاک بحریہ آج ’ہنگور ڈے‘ منارہی ہے تاکہ آبدوز ہنگور کی بہادری اور عملے کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ 9 دسمبر 1971 کو ہنگور کے عملے نے دشمن کے خلاف شاندار اور یادگار کارنامے انجام دیے، جو آج بھی دشمن کے ذہن میں نقش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں ہے، مگر اپنی خودمختاری اور دفاعِ وطن کے لیے ہر وقت مضبوطی کے ساتھ تیار رہتا ہے۔ فیلڈ مارشل نے یقین دلایا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری حدود کی حفاظت کے لیے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button