پاکستان
Trending

خیبر پختونخوا میں گاڑیوں کی رجسٹریشن میں انقلاب؛ نمبر پلیٹ اب آپ کی ذاتی ملکیت!

 

پشاور: خیبر پختونخوا میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نظام بدل گیا ہے! وزیر اعلیٰ نے پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک (PRM) سسٹم کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت گاڑی کا نمبر اب گاڑی کی نہیں بلکہ آپ کی ذاتی ملکیت ہوگا۔

اب اگر کوئی شہری اپنی گاڑی بیچتا ہے تو پرانا نمبر وہ خود رکھ سکے گا، اور نئے مالک کو نئی نمبر پلیٹ دی جائے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم رجسٹریشن کے عمل کو آسان، شفاف اور شہری دوست بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ PRM سسٹم شہریوں کو اپنی گاڑیوں پر زیادہ کنٹرول فراہم کرے گا اور مستقبل میں خیبر پختونخوا میں رجسٹریشن کے جدید معیار کو یقینی بنائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button