اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف دو مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں، کیونکہ وہ متعدد بار عدالت کی طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔
یہ مقدمات آزادی مارچ کیسز کے سلسلے میں سیشن کورٹ اسلام آباد میں زیر سماعت تھے۔ علی امین گنڈا پور اور دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمات درج ہیں۔




