بین الاقوامی

اسرائیلی فورسز کی دہشت گردی جاری، مزید 30 فلسطینی شہید

غزہ:  اسرائیلی فورسز کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں تھم نہ سکیں۔

صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 54 ہزار 321 ہوگئی، 1 لاکھ 23 ہزار 770 فلسطینی زخمی ہو چکے، حماس نے عرب اور مسلم ممالک سے امدادی قافلے بھیجنے کی اپیل کر دی۔

ترجمان حماس کے مطابق غزہ میں انسانی بحران گہرائی کی انتہا پر پہنچ چکا ہے، واضح رہے اقوام متحدہ بھی کہہ چکی ہے کہ غزہ میں بھوک کا بحران ہمارے تصور سے بھی بدتر ہو چکا ہے، اسرائیلی محاصرے کے باعث ہر 5 میں سے ایک فلسطینی قحط کا شکار ہے، اسرائیل کی جانب سے امداد کی راہ میں رکاوٹ بدستوری جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button