پاکستان

نبی پاک ﷺ کا کردار پوری دنیا کے ماڈلز سے بہت زیادہ بہترین ہے،پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان

گوجرانوالہ :  چیئرمین ایپ سپ اور معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے پاکستان میں تعلیم، ترقی اور نوجوانوں کے کردار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے بہت پیچھے ہے، اور اس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

ایپ سپ کی جانب سے ملک گیر آگاہی مہم کے سلسلے میں ’2030 کا پاکستان: چیلنجز، امکانات اور نئی راہیں‘ کے عنوان سے گفٹ یونیورسٹی میں منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کا اصل مقصد صرف علم دینا نہیں، بلکہ نوجوانوں کی اخلاقی اور شخصی تربیت کرنا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے کہا کہ "ہمارے نوجوان راتوں رات امیر بننے کے چکر میں ہیں، جو ان کی ذاتی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو ڈسپلن اور واضح مقصد کے ساتھ زندگی گزارنے کی تربیت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو بہترین رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ "نبی ﷺ کا کردار ہر لحاظ سے اسوہ حسنہ ہے اور ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے خود میں تبدیلی لانی ہوگی تاکہ معاشرتی تبدیلی ممکن ہو سکے۔”

پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان  نے مزید کہا کہ پاکستان میں قیادت کا فقدان ہے، اور وہ قیادت جو مخلص اور بےلوث ہو، قوم کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے میاں عامر محمود کے کردار کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ "آج لاکھوں طلبا میاں عامر محمود کی یونیورسٹیوں اور اسکولز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جو ان کی پاکستان کے لیے عظیم خدمات کا غماز ہے۔”

پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان  نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں علاقوں میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے جو پاکستان کا بہترین امیج دنیا کے سامنے لا سکتے ہیں، مگر افسوس کہ مقامی قیادت کو اب تک مناسب موقع نہیں دیا گیا۔

انہوں نے اختتام میں کہا کہ "ہمیں نبی ﷺ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سب سے پہلے اپنے اندر تبدیلی لانی ہوگی، پھر معاشرتی سطح پر تبدیلی لانی ہوگی تاکہ ہم ایک مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان بنا سکیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button