کوئٹہ :بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کے مطابق صوبے بھر میں 78 ہزار آپریشنز ہوئے، جن میں 700 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے اور 3 افراد گرفتار کیے گئے۔ آپریشن کے دوران 200 سے زائد سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان نے بتایا کہ خاران سے فتنہ الہندوستان کے تین دہشتگرد گرفتار کیے گئے ہیں، جو ایس ایچ او سٹی خاران قاسم کے قتل میں ملوث تھے۔ صوبائی حکومت امن قائم رکھنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔




