پاکستان
Trending

ڈنمارک کا انتباہ: کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 ہزار جنگجو خطے کے لیے خطرہ، افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں پر تشویش

 

اسلام آباد/نیویارک: ڈنمارک نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تقریباً 6 ہزار جنگجوؤں کو خطے کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں ڈنمارک کی نائب مستقل مندوب سینڈرا جینسن لینڈی نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو افغان حکام کی جانب سے اہم معاونت حاصل ہے، اور افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں سے ملک میں جانی اور مالی نقصانات ہو رہے ہیں۔

سینڈرا جینسن لینڈی نے مزید کہا کہ غیر ملکی دہشت گردوں کی نقل و حرکت تمام خطوں میں رکن ممالک کے لیے مستقل تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردوں کی موجودگی خطے میں امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

افغانستان میں ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں کی موجودگی اسلام آباد اور طالبان انتظامیہ کے درمیان طویل عرصے سے تنازعات اور کشیدگی کا سبب بنی ہوئی ہے، جو علاقے میں استحکام کے لیے چیلنج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button