بین الاقوامی
Trending

پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب تھے، 350 فیصد ٹیرف کی دھمکی دے کر جنگ روکی:ٹرمپ کا انکشاف

 

ریاض/واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت ماضی میں ایٹمی جنگ کے انتہائی قریب پہنچ چکے تھے، اور انہوں نے دونوں ممالک کو سخت تجارتی پابندیوں کی دھمکی دے کر جنگ روکنے میں کردار ادا کیا۔

امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کی قیادت کو واضح پیغام دیا کہ وہ انہیں ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے کیونکہ اس سے لاکھوں لوگ مارے جا سکتے تھے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا میں نے دونوں ملکوں کو کہا کہ اگر جنگ نہ روکی تو تم پر 350 فیصد ٹیرف لگا دوں گا، اور پھر امریکا کے ساتھ تجارت نہیں کر سکو گے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ایٹمی جنگ کے نتیجے میں لاکھوں لوگ ہلاک ہوں اور نیوکلیئر ڈسٹ لاس اینجلس کے اوپر اڑتی پھرے۔ٹرمپ کے اس بیان نے ایک بار پھر خطے میں پاک–بھارت تعلقات اور سابق امریکی انتظامیہ کے کردار پر نئی بحث چھڑ دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button