اسلام آباد :آئندہ پندرہ روزہ جائزے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش سامنے آگئی ہے۔ مجوزہ سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 85 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ قیمتوں میں تبدیلی کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے، جس کے بعد نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔




