پاکستان
Trending

نواز شریف کی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان قیادت سے ملاقات، انتخابات میں کامیابی اور شفافیت پر زور

‎گلگت :مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی عہدیداروں سے ملاقات میں کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے لیے تمام عہدیدار متحد ہو کر کام کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی ٹکٹ صرف میرٹ کے اصولوں کے مطابق دیے جائیں گے اور پارٹی کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

نواز شریف نے کہا کہ پارٹی کو اپنے امیدواروں میں فرق کرنا ہوگا کہ کون وفادار ہے اور کون غیرملکی، اور ترجیح اپنے لوگوں کو دی جائے گی۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ پنجاب کی ترقی اور مثبت سیاسی ماحول کی بنیاد پر انتخابات میں اچھے نتائج کی توقع ہے۔ انہوں نے پارٹی قیادت سے کہا کہ ہر امیدوار کی جیت کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button