پاکستان

آئیں طیاروں کا ریکارڈ کھولتے ہیں، سچ سامنے آ جائے گا، خواجہ آصف کا بھارتی ائیرچیف کو جواب

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی ایئر فورس چیف کے تاخیر سے کیے گئے دعووں کو "ناقابلِ یقین اور غیر موزوں” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوجی قیادت کو سیاسی ناکامی کا چہرہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے بعد پاکستان نے عالمی میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دی اور آزاد ذرائع نے بھارتی رافیل سمیت متعدد طیاروں کے نقصان کی تصدیق کی۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ بھارت ایک بھی پاکستانی طیارہ نشانہ بنانے یا تباہ کرنے میں ناکام رہا، جب کہ پاکستان نے 6 بھارتی طیارے، ایس 400 سسٹم اور ڈرونز تباہ کیے اور کئی بھارتی ایئربیسز کو فوری طور پر ناکارہ بنایا۔ ان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی نقصانات کئی گنا زیادہ تھے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اگر سچ پر شک ہے تو دونوں ممالک طیاروں کا ریکارڈ آزادانہ تصدیق کے لیے کھول دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ سے جنگیں نہیں جیتی جاتیں بلکہ عزم، اخلاقی برتری اور مہارت سے فتح حاصل ہوتی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بھارتی قیادت کے جھوٹے بیانیے خطے کو ایٹمی خطرات سے دوچار کر سکتے ہیں اور پاکستان کی خودمختاری پر ہر حملے کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button