بلوچستان کے ضلع آواران میں جمعہ کے روز دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے نماز جمعہ کے دوران مارٹر گولے اور راکٹ فائر کر کے شہری آبادی پر حملہ کیا۔ اس حملے میں چار معصوم بچے زخمی ہوئے جبکہ دیگر سویلین بھی خطرے میں رہے۔
سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے میں آپریشن شروع کر دیا ہے اور عوام کی حفاظت کے لیے چوکس کر دیے گئے ہیں۔ حکومتی ذرائع اور مقامی رہنماؤں نے اس حملے کو بی ایل اے کی بزدلانہ سفاکیت اور بلوچستان میں خوف و دہشت پھیلانے کی کوشش قرار دیا ہے۔




