اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں اقبال فلائی اوور اور ایکسپریس وے سگنل فری کوریڈور کا افتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبے عام شہریوں کی سہولت کے لیے اہم ہیں اور عوام کو سفر کی آسانی فراہم کرنا خوش آئند ہے۔ منصوبے کی تکمیل پر محسن نقوی اور ان کی ٹیم کو بھی مبارکباد دی گئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی ترقی کے لیے ویژن 2027 پر عمل جاری ہے اور یہ منصوبے اسی وژن کے مطابق مکمل کیے گئے ہیں۔




