راولپنڈی: پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے داعش خراسان (ISIS‑K) کے ترجمان اور آفیشل میڈیا ونگ “الاعظّام فاؤنڈیشن” کے بانی سلطان عزیز اعظّم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کے بعد تنظیم کی میڈیا سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں اور اہم پراپیگنڈا پلیٹ فارم “وائس آف خراسان” بند کر دیا گیا۔
سلطان عزیز اعظّم تنظیم کے میڈیا اور پروپیگنڈا ڈویژن کے اہم رہنما تھے۔ ان کی گرفتاری داعش خراسان کے لیے ایک سنگین دھچکا قرار دی جا رہی ہے۔ پاکستان کی یہ کارروائی شدت پسند گروہوں کے خلاف جاری آپریشنز میں ایک اور اہم کامیابی کے طور پر سامنے آئی ہے۔




