اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں تاجکستان کے ثقافتی ہفتے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر صدر کے ہمراہ تاجک وزیر ثقافت اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے اور انہوں نے مختلف ثقافتی اسٹالز کا دورہ کیا۔ صدر نے اسٹالز میں نمائش شدہ اشیاء اور سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
تقریب سے خطاب میں صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے تاریخی اور ثقافتی روابط بہت مضبوط ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خطے صدیوں سے شاہراہ ریشم کے ذریعے تجارتی اور ثقافتی طور پر جڑے رہے ہیں۔ صدر نے تاجک وفد کو خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔




