خیبر پختونخوا میں موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کے مطابق میدانی علاقوں کے تعلیمی ادارے یکم جنوری سے 15 جنوری 2026 تک بند رہیں گے، جبکہ انتہائی سرد پہاڑی علاقوں میں تعطیلات 22 دسمبر 2025 سے 28 فروری 2026 تک ہوں گی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق یہ تعطیلات پہلے سے طے شدہ تھیں اور باضابطہ اعلامیہ آج جاری کیے جانے کا امکان ہے، اس دوران نوماہی امتحانات جاری رہیں گے۔




