پاکستان
Trending

افغان پالیسی پر غور اور مدارس کے تحفظ پر زور: مولانا فضل الرحمان

 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف سب ایک صفحے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 78 سال میں افغانستان میں کبھی پاکستان دوست حکومت نہیں آئی اور ہمیں اپنی افغان پالیسی پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے مدارس کے ختم کرنے کے رویے کو مغربی ایجنڈا قرار دیا اور کہا کہ ملک میں یکساں نصاب پر بات ہوسکتی ہے، مگر روایات کو زندہ رکھنا ضروری ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر طاقت کا توازن برابر کیا اور مولانا فضل الرحمان کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینا اعزاز کی بات ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button