کراچی میں شہر کی اہم اور مصروف 25 سڑکوں پر دو اور چار سیٹر رکشے چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت 21 فروری 2026 تک رہے گی۔
یہ فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر شہری انتظامیہ نے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے کیا ہے۔




