لاہور میں منکی پاکس کے دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ افراد میں 3 سالہ ارحم اور 27 سالہ فیروزہ طیب شامل ہیں، جو فی الحال میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ مریضوں کی حالت مستحکم ہے اور انہیں مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ صحت حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بنیادی احتیاطی تدابیر اپنائیں اور بیماری کی کسی بھی مشکوک علامت کی صورت میں فوری طبی معائنہ کروائیں تاکہ اس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔




