پاکستان
Trending

حکومت آئی ایم ایف کی شرط پر گندم کی خریداری سے باہر نکل گئی

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط کے تحت گندم کی خریداری کے عمل سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاق اور صوبے اب صرف ایمرجنسی اسٹاک کے لیے گندم رکھیں گے اور کل ذخیرہ 62 لاکھ میٹرک ٹن تک محدود ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفاق 15 لاکھ، پنجاب 25 لاکھ، سندھ 10 لاکھ، خیبرپختونخوا 7.5 لاکھ اور بلوچستان 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم ذخیرہ کرے گا۔ اسٹریٹجک ذخائر کی خریداری نجی کمپنیوں کے ذریعے ہوگی، جبکہ وفاق صرف سروسز چارج ادا کرے گا۔ اس اقدام سے حکومت کو سالانہ تقریباً 570 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔

گندم کی قیمتیں اب عالمی مارکیٹ کے مطابق طے ہوں گی اور سپورٹ پرائس سبسڈی ختم کر دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے امدادی قیمت مقرر کرنے سے بھی حکومت کو روک رکھا ہے، جس کے نتیجے میں فوڈ سیکٹر کا گردشی قرض تقریباً 270 ارب روپے ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button