افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے اپنی ذاتی سیکیورٹی کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ وہ کابل میں آزادانہ طور پر نہیں گھوم سکتے اور اپنی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کے ساتھ گفتگو میں راشد خان نے کہا کہ افغانستان کے موجودہ حالات غیر یقینی ہیں، اس لیے یہ اقدام ان کی ذاتی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔ ان کے اندازِ گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس صورتحال کو معمول کا حصہ سمجھتے ہیں۔




