لاہور : یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی واگزاری کے لیے دائر درخواست پر لاہور کی ضلع کچہری نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو 15 دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کی۔ عدالتی کارروائی کے دوران NCCIA کے وکیل نے رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید مہلت طلب کی، جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے اگلی تاریخ تک کیس ملتوی کر دیا۔
یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپس کی پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دے چکی ہے، جبکہ انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔




