پاکستان
Trending

ماڈل حمیرا اصغر کی پراسرار موت، عدالت نے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ مقدمہ فوجداری ضابطہ کی دفعہ 154 کے تحت درج کیا جائے

 

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے معاملے پر پولیس کو قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ حکم شاہ زیب سہیل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر اس درخواست پر سنایا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حمیرا کی موت 7 اکتوبر کو ہوئی، تاہم ان کا موبائل فون فروری 2025 تک فعال رہا۔ درخواست میں کہا گیا کہ میک اپ آرٹسٹ کا فون بند تھا اور واٹس ایپ ڈی پی بھی ڈیلیٹ کی گئی۔ ان شواہد کی روشنی میں قتل کا مقدمہ درج کیا جانا ضروری ہے۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ مقدمہ فوجداری ضابطہ کی دفعہ 154 کے تحت درج کیا جائے اور مرحومہ کے اہل خانہ کے بیانات قلمبند کیے جائیں۔

پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی جس میں بتایا گیا کہ پوسٹمارٹم مکمل ہو چکا ہے، خون کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں اور حتمی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ثبوت ملنے کی صورت میں وہ خود مقدمہ درج کر لے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button