اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر حکومتِ پاکستان نے خصوصی استقبالی نغمہ جاری کیا ہے۔
نغمے میں صدر کی پاکستان آمد، ان کے شاندار استقبال اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مصافحہ و گلے ملنے کے مناظر شامل ہیں۔ بچوں کی جانب سے صدر کو پھول پیش کرنے کے دلکش مناظر بھی نغمے کا حصہ ہیں۔
استقبالی نغمے کے بول ’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘ مہمانِ خصوصی کے لیے پاکستانی عوام کے جذبات اور خیرسگالی کا اظہار ہیں۔
یہ نغمہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی، باہمی احترام اور مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور عوامی سطح پر محبت و اعتماد کی علامت ہے۔




