فیشن
Trending

انجلین ملک کی صحت میں خوش آئند پیش رفت، میڈیکل سکینز کلیئر

 

کراچی :پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر انجلین ملک نے مداحوں کو حوصلہ افزا خبر دی ہے کہ ان کے حالیہ میڈیکل اسکینز کلیئر ہو گئے ہیں اور وہ اس وقت کینسر فری ہیں۔

انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں انجلین ملک نے کہا کہ یہ ایک اہم کامیابی ہے، لیکن کینسر کے بعد کا سفر مکمل نہیں ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مکمل طور پر کینسر فری ہونے کے لیے دو سے پانچ سال تک مسلسل کلیئر اسکینز ضروری ہیں، جبکہ بعض مریضوں میں یہ مدت دس سال تک بھی ہو سکتی ہے۔

انجلین ملک نے کہا کہ زندگی کے اس مرحلے میں کچھ دن امید اور کچھ دن خوف کے ساتھ گزرتے ہیں، مگر وہ ہر دن کا سامنا حوصلے، شکرگزاری اور عزم کے ساتھ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے لیے شکر گزار ہیں، کل کے لیے تیار ہیں اور کبھی ہار نہیں مانیں گی۔

ان کی اس مثبت خبر کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی طرف سے دعاؤں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے، جو ان کی حوصلہ مندی اور استقامت کو سراہ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button