پاکستان
Trending

باجوڑ میں آپریشن، میجر عادل زمان شہید اور پانچ بھارتی سرپرست خوارج ہلاک

 

راولپنڈی: ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ بھارتی سرپرست خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن 29 دسمبر کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر عادل زمان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ وہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے تھے اور اگلے مورچوں پر دستوں کی قیادت کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا اور یہ عناصر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔

ادارے نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں عزمِ استحکام کے وژن کے تحت پوری شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button