پاکستان
Trending

معاشی اصلاحات آسان نہیں تھیں، ملک نے دو سال میں نمایاں ترقی کی:وزیراعظم شہباز شریف

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات آسان کام نہیں تھا اور آج کا دن صرف اصلاحاتی پروگرام کے آغاز کا نہیں بلکہ غورو فکر اور عزم کی تجدید کا دن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے پر انہیں ایک شدید چیلنجز سے دوچار معیشت ورثے میں ملی۔ انہوں نے بتایا کہ افراط زر تقریباً 30 فیصد تک پہنچ چکی تھی، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے تھے اور ملک معاشی مشکلات میں گھرے ہوئے تھا۔ 1997 میں پاکستان نے معاشی پابندیوں اور عالمی تنہائی کا بھی سامنا کیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے مالی نظم و ضبط بحال کیا اور سرکاری مالیاتی نظام کو مضبوط بنایا۔ گزشتہ دو سال میں پاکستان نے بہترین معاشی ترقی حاصل کی، جبکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 8 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد سے زائد ہو گیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ چیلنجز کے باوجود ملک کو دوبارہ درست سمت میں ڈالا گیا۔ افراط زر 29.2 فیصد سے کم ہو کر 4.5 فیصد تک آ گئی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر 9.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 21.2 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ حکومت نے ای-پروکیورمنٹ اور وسیع پیمانے پر ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا، جس سے شفافیت میں بہتری آئی۔ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان میں معاشی اصلاحات اور بہتری کو سراہا ہے، جس سے ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button