پاکستان
Trending

ریاست ہر سال سیلابی نقصانات کی متحمل نہیں ہو سکتی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

 

راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہر سال ہونے والے جانی و مالی نقصانات ناقابلِ برداشت ہو چکے ہیں، اور ان مسائل سے نمٹنے کے لیے انفرااسٹرکچر کی فوری بہتری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز قصور، لاہور، ملتان اور جلال پور پیر والا کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران کہی۔ فیلڈ مارشل نے ان علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور مقامی سطح پر امدادی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے جلال پور پیر والا اور قصور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا، جہاں متاثرہ افراد سے ملاقات کے دوران اُن کے مسائل سنے اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

دورے کے دوران پاک فوج، ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی گئی، جن کی خدمات اور جذبے کو فیلڈ مارشل نے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں عوام کی مدد کرنا ہمارے اداروں کی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے جسے جوانوں نے بخوبی نبھایا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ صرف ہنگامی امداد کافی نہیں بلکہ ہمیں بہتر حکمرانی، عوامی شمولیت اور طویل المدتی منصوبہ بندی کے ذریعے سیلابی آفات کا مستقل حل نکالنا ہوگا۔

متاثرین نے پاک فوج کی جانب سے بروقت امداد اور محفوظ مقامات تک پہنچانے پر دلی شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button