پاکستان

چلاس میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 جوان شہید ، آئی ایس پی آر

چلاس: گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں پاک فوج کا ایک تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، افسوسناک حادثے میں پائلٹ اور کوپائلٹ سمیت 5 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق، ایم آئی 17 ماڈل کا ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ دورانِ پرواز اچانک فنی خرابی پیش آئی، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

شہید ہونے والے جوانوں میں میجر عاطف (پائلٹ) , میجر فیصل (کوپائلٹ) , نائب صوبیدار مقبول (فلائٹ انجینئر), حوالدار جہانگیر اور  نائیک عامر شامل ہیں۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ دیامر کے ضلعی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور طبی عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button