پاکستان
Trending

مقامی معیشت اور روزگار کو سہارا ، پنجاب میں شرمپ فارمنگ کے فروغ کے لیے نئے تاریخی اقدامات

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں شرمپ فارمنگ کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے بڑے اور تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت سرگودھا اور علی پور میں 5,600 ایکڑ اراضی پر شرمپ فارمنگ کے لیے جدید سٹیٹس قائم کیے جا رہے ہیں، جس سے آبی حیات کی صنعت ترقی کرے گی اور مقامی معیشت مضبوط ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب میں بلیو اکانومی کا سب سے بڑا اقدام ہے، جو صوبے کی برآمدات میں اضافہ کے ساتھ نوجوانوں کے لیے ہزاروں نئے روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔

سرگودھا میں 20 ایکڑ پر 9 تالاب تیار ہو چکے ہیں، 5,320 میٹر ڈرینج کا کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ لاہور اور مظفرگڑھ میں کوالٹی کنٹرول اور تحقیقاتی لیبارٹریوں کا کام 98 سے 99 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ منصوبے کے تحت 32 ٹیوب ویل اور 8 ٹرانسفارمرز نصب کیے جا چکے ہیں، اور 64 تالابوں میں شرمپ کے بیج ڈالے جا چکے ہیں۔

سعودی عرب اور میکسیکو میں تربیتی دورے اور 100 انٹرنز کے امتحانات کے ذریعے نوجوانوں کو جدید مہارت فراہم کی جا رہی ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف آبی حیات کے تحفظ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button