اسلام آباد: پاکستان نے تائیوان سے متعلق حالیہ پیش رفت کے بعد ایک بار پھر چین کے موقف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان چین کو اپنا مضبوط اور دیرینہ تزویراتی شراکت دار سمجھتا ہے اور چین کے بنیادی قومی مفادات، بشمول تائیوان، کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے "ون چائنا پالیسی” پر کاربند رہا ہے اور تائیوان کو چین کا اٹوٹ حصہ تسلیم کرتا ہے، اور مستقبل میں بھی اس اصول کی پاسداری جاری رہے گی۔




