پاکستان
Trending

کراچی میں پیپلز پارٹی کی فسطائیت پورا ملک دیکھ رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

 

کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر پرامن مظاہرین پر پولیس کے وحشیانہ تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دے دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ردِعمل میں امیر جماعت اسلامی نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکراچی میں پیپلز پارٹی کی فسطائیت کا مظاہرہ پورا ملک دیکھ رہا ہے۔
پرامن شہریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ سندھ حکومت کی ناکامی اور بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔ بااختیار شہری حکومت کراچی کا بنیادی حق ہے، جس سے ہمیں محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ پولیس نے نہ صرف کارکنوں پر تشدد کیا بلکہ ان کا ساؤنڈ سسٹم اور ٹرک بھی تحویل میں لے رکھا ہے، جبکہ متعدد کارکنان اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button