کراچی : قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ گورنر کی آمد پر قطر کے سفیر اور سفارتی عملے نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔
ظہرانے میں برادر اسلامی ممالک کے سفراء نے بھی شرکت کی اور باہمی تعلقات، ثقافتی ہم آہنگی اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قطر کے سفیر نے اس موقع پر گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی صحت و کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔




