اسلام آباد: وزیراعظم نے سپیکر قومی اسمبلی کو پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر کی درخواست پر حکومتی وفد مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات صرف پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں سے ہوں گے اور غیر منتخب افراد سے بات چیت نہیں کی جائے گی۔ سپیکر کی پیشکش کے باوجود اپوزیشن کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ رابطہ سامنے نہیں آیا۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری کے مطابق ملک کو بہتر طور پر چلانے کے لیے مذاکرات ضروری ہیں اور اگر پی ٹی آئی سپیکر کے چیمبر میں آتی ہے تو بات چیت ممکن ہو سکتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا معاملہ بھی سپیکر کو ہی حل کرنا ہے۔




