کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ توڑ تیزی برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کے آغاز پر ہی زبردست خریداری کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کر گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 1,900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آٹو موبائل، سیمنٹ، بینکنگ، فرٹیلائزر، تیل و گیس اور توانائی کے شعبوں میں نمایاں خریداری دیکھنے میں آئی۔




