لاہور: صوبائی دارالحکومت میں شدید گرمی کے بعد موسم نے کروٹ لے لی ہے۔ دن بھر کی گرمی کے بعد شام کے وقت لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل چھا گئے، جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی اور تیز ہواؤں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ گیا ہے، جو بارش کے مزید امکانات کو ظاہر کرتا ہے۔
ادھر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ دو ستمبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔




