لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریوں کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں تھے۔
انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ مریم نواز کے دور میں 90 سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور 7.5 لاکھ کسان کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔ مزید کہا کہ "اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت تقریباً 30 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں۔
صوبائی وزیر نے یہ بھی واضح کیا کہ پنجاب میں پیسہ امانت کی طرح استعمال ہوا اور سرکاری تقرریاں میرٹ کے مطابق ہوتی ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ دعا ہے کوئی ایسی عینک بن جائے جس سے خیبر پختونخواہ کی خراب صورت حال نظر آئے۔




