پاکستان
Trending

کشمیری عوام کو حق خودارادیت ضرور ملے گا:وزیراعظم آزاد کشمیر

 

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر نمایاں ہوا اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو ان کے حق خودارادیت تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی براہِ راست پاکستان کی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے اور بھارت وہاں طویل عرصے سے مظالم ڈھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہمیشہ امن و سلامتی کے فروغ کی بات کرتا آیا ہے، جبکہ عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button