پاکستان
Trending

شاہ محمود قریشی ہسپتال منتقل، گال بلیڈر کی سرجری متوقع ۔۔۔۔ پارٹی رہنماؤں کی عیادت

 

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو طبی تکالیف کے باعث پنجاب کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (PKLI) لاہور منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان کے پتے میں پتھری کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے باعث ڈاکٹرز نے گال بلیڈر کی سرجری کا مشورہ دیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا ڈاکٹر فیصل کی نگرانی میں طبی معائنہ کیا گیا، جب کہ اسپتال انتظامیہ نے سرجری کے لیے تمام ابتدائی طبی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے اسپتال میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی حالت تسلی بخش ہے اور وہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر مکمل آرام کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button