پاکستان
Trending

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ آج حلف برداری کرے گی

پشاور :خیبر پختونخوا کی حکومت نے نئی 13 رکنی کابینہ تشکیل دے دی ہے، جو آج سہ پہر 3 بجے حلف اٹھائے گی۔ نئی کابینہ میں 10 وزراء، 2 مشیر اور ایک معاون شامل ہیں۔

اہم اراکین میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ، شفیع جان، خلیق الرحمان، ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند، آفتاب عالم، ارشد ایوب خان اور سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے اراکین کو مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت کی ترجیحات اور ترقیاتی منصوبوں کے مطابق ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔ حکومتی ترجمان نے بتایا کہ نئی کابینہ کی تشکیل صوبے میں حکمرانی کے نظام کو مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

یہ اقدام حکومت کی جانب سے صوبائی سطح پر پالیسی سازی اور ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار عملداری کو یقینی بنانے کے لیے اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button