پاکستان
Trending

پاک بحریہ کے جہازوں کا مسقط کا دورہ، عمانی نیوی کے ساتھ مشترکہ مشقیں انجام پائیں

 

عمان:پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس رہ نورد، پی این ایس مددگار اور پی ایم ایس ایس کشمیر نے سلطنت عمان کے پورٹ سلطان قابوس، مسقط کا دورہ کیا، جہاں عمانی حکام نے پاکستانی جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

مشن کمانڈر اور جہازوں کے کمانڈنگ افسران نے رائل نیوی آف عمان کی قیادت سے ملاقاتیں کیں، جن میں قائم مقام کمانڈر، ڈی جی آپریشنز اینڈ پلانز اور کمانڈر میری ٹائم سکیورٹی سینٹر عمان شامل تھے۔ پاکستان نیوی وفد نے کمانڈر سعید بن سلطان نیول بیس اور سلطان قابوس نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

بندرگاہی دورے کے بعد پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے رائل عمان نیوی کے جہاز خصب کے ساتھ مشترکہ پاسج ایکسرسائز کی، جس کا مقصد باہمی ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ تھا۔

پاک بحریہ اور عمان نیوی کے درمیان یہ مشقیں خطے میں بحری سلامتی کو فروغ دینے اور دفاعی تعاون کو مستحکم کرنے کا مستقل حصہ ہیں، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button