لوئر دیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد وادیاں سفید چادر میں ڈھک گئیں۔ ملک بھر میں سردی بڑھ گئی، زیارت منفی 3، قلات منفی 2 اور کوئٹہ منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سرد موسم کے پیشِ نظر کراچی میں سکول صبح 9 بجے کھلیں گے، یہ فیصلہ 26 جنوری تک تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر لاگو ہوگا، جبکہ پنجاب کے تعلیمی ادارے 19 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔




