تھرپارکر: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تھرپارکر میں موجود کوئلے کے ذخائر سعودی عرب کے تیل کے ذخائر کے برابر ہیں اور یہ منصوبہ جھوٹے بیانیے کا عملی جواب ہے۔
تھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ لوگ سندھ کے حقوق اور وسائل پر ڈاکا ڈالنا چاہتے ہیں اور صوبے کے خلاف منفی مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھرپارکر سے پیدا ہونے والی بجلی کا فائدہ فیصل آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں کو بھی پہنچ رہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت غریب دوست ہے اور عوام کے مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا۔




