کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کراچی اور لاہور کے درمیان بعض فضائی راستے آج اور کل پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند رہیں گے۔
پی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ فضائی راستوں کی بندش آپریشنل وجوہات کے باعث کی جا رہی ہے۔ بندش کا اطلاق 14 اور 15 جنوری کو روزانہ شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک ہوگا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق تازہ معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں۔




