پاکستان
Trending

لاہور کی انتظامی ری اسٹرکچرنگ، شہر کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بسنت کے بعد شہر کی انتظامی ری اسٹرکچرنگ کا آغاز کیا جائے گا۔

انتظامی تقسیم کے بعد دونوں اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور میونسپل نظام الگ الگ ہوگا، جس سے شہری مسائل، ٹریفک اور عوامی شکایات کے فوری حل میں مدد ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں کو تیاری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ 9 فروری کو اس حوالے سے فالو اپ اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام شہری گورننس کو بہتر بنانے اور سروس ڈلیوری کو مؤثر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button