راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کا سرکاری دورہ کیا، جس دوران پاکستان اور لیبیا کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی، تربیت اور عسکری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو طرابلس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے لیبیا کے کمانڈر ان چیف خلیفہ حفتر سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاعی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔




